کورس کا تعارف

بنیا دی طور پر یہ ایک مکمل عربی کورس ہے جو عصری اداروں سے فارغ التحصیل افراد اور طلبہ کے لئے مرتب کیا گیا ہے اس کورس کی تکمیل کے بعد قرآن پاک کو بغیر ترجمہ سمجھنے اور اس پر فکرو تدبر کی صلا حیت پیدا ہو گی۔

اس کورس میں کتاب " صراط الی القرآن " بطور نصاب شامل ہو گی زیر مطالعہ موضوع سے متعلقہ ویڈیو لیکچرز آن لان فراہم کئے جاہیں گے ۔جنہیں طلبہ اپنی مرضی کے میسر اوقات میں سن سکیں گے ۔ ہر موضوع کی مکمل تفہیم کے بعد مختلف سرگرمیوں اور مشقوں کے ذریعے سیکھنے کی صلاحیت کو مزید اجاگر کیا جائے گا۔ ہر سبق میں طالب علم کے ذخیرہ الفاظ میں اضافہ کیا جائے گا۔

مطلوبہ صلاحیت و قابلیت :
اس کورس کے لئے بارہ سالہ رسمی تعلیم مکمل کی ہوئی ہو۔ اردو لکھنے اور پڑھنے کی صلاحیت ہو۔ مزید قرآن پاک ناظرہ پڑھ سکے

مدت کورس :
اگر اس کورس پر روزانہ ایک گھنٹہ صرف کیا جائے تو اس پروگرام کو 6 ماہ کی مدت میں آسانی سے مکمل کیا جاسکتا ہے۔

سرٹیفیکیٹ :
اس پروگرام کی تکمیل کی سند کے حصول کے لئے مشقوں اور سرگرمیوں کا حل ادارے کو ارسال کرنا ہو گا۔ مزید ادارے کی جانب سے مرتب کئے گئے امتحانات دینا ہوں گے ۔ جن میں 60٪ نمبر کا حصول لازم ہوگا۔

فیس :
مکمل مکمل کورس فیس5،000 پاکستانی روپے ہو گی جس میں کتاب بمعہ ڈیلوری شامل ہوگی۔ داخلہ فارم پر کرنے کے بعد فیس ادائیگی کا ثبوت دئے گئے نمبر پر بھیج دیں۔